آج کی خبریںسوات کی خبریں

دفعہ 144 کے تحت دریا کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر  60 دنوں کے لئے پابندی عائد کردی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر  دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عرفان اللہ وزیر کی جانب سے جاری شدہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سے دریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرات لاحق ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جابجا کھدائی والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اور ملیریا جیسے مچھر پلنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ضلع میں صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ حکم نامے میں غیر قانونی مائیننگ کو حفاظتی پشتوں، پلوں اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی وجہ گردانا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کھدائی سے مون سون میں سیلابی صورتحال اختیار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انہی وجوہات کی بناء پر پابندی کا اطلاق لازم ہوگیا تھا۔ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button