آج کی خبریںسوات کی خبریں

اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی غیرقانونی پکڑدھکڑ کا سلسلہ جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات نارکاٹیکس پولیس اسٹیشن تھانے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا غیر قانونی سلسلہ جاری، منیشات کے روک تھام کے بجائے نارکاٹکس پولیس نے غیر قانونی طور پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر بارگیننگ کے بعد بھاری رقم سے چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے،نارکاٹیکس پولیس نائب قاصد اور چوکیدار کے زرئعے پہلے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کم عمر نوجوانوں سے پکڑواتے ہے اور بعد میں پیسوں کے زرئعے بارگیننگ کرکے گاڑیوں کو چھوڑودیتے ہیں، باوثوق زرائع۔ تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوات میں نارکاٹیکس پولیس اسٹیشن منشیات کے روک تھام کے بجائے کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے،گاڑیوں کی چھان بین کا ڈومین محکمہ ایکسائز کا ہے مگر محکمہ نارکاٹیکس نے اپنا کام چھوڑ کر لوگوں سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر پیسوں کے زرئعے چھوڑوانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق چوکیدار اور نائب پہلے شہر میں گشت کروا کر نوجوانوں سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑوا کر تھانے میں بند کرتے ہیں جبکہ بعد میں وہی چوکیدار اور نائب قاصد بارگینگ کرکے بھاری رقم کے وصولی پر گاڑیوں کو چھوڑ دیتے ہیں، واضح رہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری علاقہ ہے اور یہاں پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کو خصوصی حثیت حاصل ہے جس کے پکڑنے کا دائرہ اختیار نارکاٹیکس کے پاس نہیں.

Related Articles

Loading...
Back to top button