سوات میں کوئی بھی تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہا، مخالفین جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، اختر خان ایڈوکیٹ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تحریک انصاف ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری اختر خان نےسوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ پرویز خٹک کے ساتھ ایک ملاقات میں سابقہ وزیر اعلی محمود خان ،سابق ارکان اسمبلی فضل حکیم خان ،محیب اللہ خان اور عزیر اللہ گران خان تحریک انصاف کو خیر باہ کہہ رہے ہیں۔انہوں نے خبر کو بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی پی ٹی آئی اور عمران کے ساتھ تھے اور آخر تک ان کا ساتھ دینگے، انہوں نے واضح الفاظ میں مخالفین کو پیغام دیا ہے کہ مخالفین ہمارے قائدین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد افواہیں پھیلا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہئتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعلی محمود خان، سابقہ ارکین اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی، محب اللہ خان اور عزیز اللہ گران خان کی تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ عمران خان کے ساتھ تھے اور عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔