امانکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، دو خواتین زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں، ذرائع کے مطابق محلہ میر خیل امانکوٹ میں رحمت گل نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی فاطمہ دختر سلیمان اور دو خواتین ملبے تلے دب گئیں، مقامی لوگوں نے تینوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا تاہم بچی جانبر نہ ہو سکی،واقعے کے بعد پولیس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button