فیکٹ چیک

کیا الیکشن کمیشن نے 2024 کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تحریر: سدرة آیان

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ آنے والے عام انتخابات کو شیڈول جاری کردیاہے۔

سماجی رابطوں کے ویب سائٹس پر اس وقت الیکشن شیڈول کے حوالے سے خبریں وائرل ہورہی ہیں جس میں مختلف چینلز کے طرف سے دعوایٰ کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

اس حوالے سے فیس بک پر ایک چینل Torghar awazنے دعویٰ کیا ہے کہ

ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔

20 سے 25 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔

یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی اور 17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے

جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی۔

ایک دوسرے فیس بک چینل نے دعوایٰ کیا ہے کہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔

فیکٹ چیک:

ہمارے زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا ہے الیکشن کمیشن زرائع نے اس حوالے سے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش اس طرح کے تمام خبریں فیک ہے

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے اور الیکشن کمیشن کے سوا کسی بھی دوسرے بیان پر توجہ نہ دی جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے.

Related Articles

Loading...
Back to top button