مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ملک صدیق نے راہیں جدا کرلی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ کے سینئردرینہ رہنما سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ن لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، سوات میں مسلم لیگ پارٹی کو ایک خاندان تک محدود کردیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش سنگوٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہہم نے 1970 سے خاندانی مسلم لیگ میں ہے کوئی الیکشن ابھی تک نہیں ہارا،امیر مقام نے چار مرتبہ اپنے من پسند افراد کو قومی و صوبائی ٹکٹیں دی تمام ناکام ہوچکے ہیں، مسلم لیگ کو چند ہاتھوں نے یرغمال بنا کر پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے ہم نے جو خد مات کی ہے وہ کسی پوشیدہ نہیں ہے اور جب الیکشن میں شامل ہوئے تو کبھی بھی اپنا سیٹ نہیں ہارا ہے اس کے باجود یہاں کے مشران ہمیں ٹکٹ نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک خاندان تک محدود کردیا گیا ہے حالانکہ سوات میں مسلم لیگ ن کو فعال بنانے ہم نے کارکنان کے ساتھ ملکر جو کردار ادا کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن یہاں پر تو مخلص کارکنان کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے لیکن من پسند لوگوں کو قومی و صوبائی ٹیکٹیں دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا شکوہ شکایت مسلم لیگ کے اعلیٰ قیادت کو بھی پہنچائی ہے اور انجینئر امیر مقام کو ٹکٹ کے لئے درخواست دی مگر انہوں نے اسے مرکزی کمیٹی میں پیش نہیں کیا، انہوں نے کہا میں پاکستان مسلم لیگ ن سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں، تاہم ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد انتخابات سے قبل سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دونگا، اس موقع پر اجمل حیات، نعمت خان، ملک طاہرخان بخت بیدار، مظفر حسین اور کثیر تعداد میں ان کے حامی موجود تھے۔