آج کی خبریںسوات کی خبریں

ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے اپیلیں منظور کردی، تحریک انصاف کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الیکشن ٹریبونل ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے کاغذات مستردگی پر فیصلہ سناتے ہوئے آر اوز کا فیصلہ معطل کردیا اور ڈویژن بھر کے 84 امیدوارو ں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، جسٹس محمد نعیم انور کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی گئی کہ ریوائز لسٹیں تیار کی جائے او ر 84 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر فضل حکیم کی پی کے 6،پی کے 5،این اے تھری اوراین اے ٹو پر اپیلیں منظورہوئی،سابق ایم این اے سلیم الرحمن کی این اے تھری اور این اے ٹو پر ،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کی پی کے سات پر ،سابقہ ایم پی اے میاں شرافت علی کی پی کے تھری اور این اے ٹو پر ،سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران کی پی کے5،پی کے 6،پی کے سات اور این اے تھری پر اپیل منظور ہوئی۔تحریک انصاف سوات کی قیادت کی جانب سے سہیل سلطان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی وزیر مراد سعید اور ریاض احمد کی اپیلوں کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button