آج کی خبریںسوات کی خبریں

صحافی خلیل جبران کے قتل کے خلاف سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)نجی نیوز چینل کے رپورٹر خلیل جبران کےقتل کے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائےہوئے تھے جس پر واقعہ کی مذمت اور جوڈیشل انکوائری کے مطالبات درج تھے، سینئر صحافیوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، خلیل جبران کا قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی آزادانہ انکوائری کرکے واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیاجائے اور انہیں گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو ، ، اس موقع پر مظاہرہ کرنے والے صحافیوں نے حکومت سے خلیل جبران کے خاندان کو تحفظ اوران کو مالی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button