خیبر پختونخواہ

جامعہ ہری پور کا 25 مختلف تدریسی شعبوں میں تدریسی فیس نہ لینے کا اعلان۔۔۔

جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے زیر صدارت منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ کے 25 مختلف تدریسی شعبوں میں تدریسی فیس نہ لینے کا اعلان کردیا گیا- کمیٹی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ شعبہ فزکس، کمیسٹری، بیالوجی، میتھس، اکنامکس، مینیجمینٹ سائنسز سمیت ایگریکلچر سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلہ لینے والے طلباء سے تدریسی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء وطالبات کیلئے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت یقینی بنائے جائے گا۔ اسی طرح جنگ زدہ ممالک کے طلباء و طالبات کو تمام تعلیمی اخراجات معاف ہونگے اور ان سے کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کو باصلاحیت نوجوانوں کیلئے آسان بنایا جائے اور نوجوانوں کو اپنا روشن مستقبل بنانے کیلئے انکے ساتھ تعاون کیا جائے۔ کمیٹی نے وائس چانسلر کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک بی ایس پروگرامز میں 2500 اور ایم ایس /پی ایچ ڈی میں 700 طلباء نے رجسٹریشن کروا لی ہے.آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست ہے. ممکنہ طور پر ان آخری ایام میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا. داخلوں سے متعلق آگاہی مہم کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیا جا رہے ہیں. ایم ایس/پی ایچ ڈی کے لیے انٹری ٹیسٹ 25 اگست بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا. وائس چانسلر نے ایڈمیشن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ داخلوں سے متعلق طلباء کو کسی قسم کی دشواری کی صورت میں ہر قسم کاممکنہ تعاون فراہم کیا جائے. آخر میں وائس چانسلر نے ایڈمیشن کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ممبران کی انتھک محنت کی بدولت آج ہم داخلوں کے مطلوبہ ہدف کے بہت قریب ہیں.ایڈمیشن کمیٹی میں ڈاکٹر ضیاء الرحمان کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر سمیع اللّٰہ نیازی ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button