آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ-بشام ایکسپریس وے منصوبہ منظور، 48 کلومیٹر شاہراہ سے سفری وقت میں نمایاں کمی

سوات: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے خوازہ خیلہ-بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ 48 کلومیٹر طویل اس شاہراہ پر 137.711 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

منصوبے کی تکمیل سے خوازہ خیلہ سے بشام تک سفر کا دورانیہ 2 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 30 منٹ رہ جائے گا۔ اس منصوبے کو سیاحت کے فروغ کے لیے مشرقی-مغربی کوریڈور کی حیثیت حاصل ہوگی، جو ہزارہ موٹر وے/ شاہراہ قراقرم کو سوات موٹر وے اور چکدرہ-کالام ہائی وے (N-95) سے جوڑے گا۔

ایکسپریس وے کی تعمیر میں جدید پل، سرنگیں اور نکاسی آب کے نظام شامل ہوں گے، جس سے علاقے میں سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور سیاحت و معیشت کو فروغ ملے گا۔ منصوبے کی بدولت نہ صرف مقامی آبادی کو سہولت ملے گی بلکہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی اور سیاحوں کے لیے ایک تیز رفتار اور محفوظ سفری راستہ فراہم ہوگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button