گراسی گراؤنڈ کی بدحالی: پی سی بی حکام اور کھلاڑیوں کا حکومت کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی۔
سوات(زما سوات )پاکستان کرکٹ بورڈکے عہدیداروں نے گراسی گراؤنڈ کی بدحالی اورحکومت کی بےحسی پرافسوس کااظہارکیاہے،اس حوالے سے پی سی بی کے کوچ فضل وہاب،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن سوات حسین علی،فنانس سیکرٹری اکبرباچا،سی ای او میاں گوہرشاہ، صدرایمپائرپینل میاں شیرشاہ اوردیگر نے کہاکہ تین سال سے گراسی گراؤنڈتعمیراتی کام کے بہانے نہ صرف بندپڑاہے بلکہ تعمیراتی کام کی آڑ میں گراؤنڈکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا
ہےجس کے سبب کھلاڑیوں میں غم وغصے کی لہر پھیل گئی ہے،انہوں نے کہاکہ گراؤنڈ کی بدحالی کی وجہ سے کھلاڑیوں اور طلبہ سمیت سول سوسائٹی نے بھی احتجاجوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے،انہوں نےکہاکہ گراسی گراؤنڈ میں ڈویژن بھر کے کھلاڑی کھیلنے کیلئے آتے تھے مگر اب یہ سلسلہ بند ہوگیاہے جبکہ یہاں کے کھلاڑی دور دراز کے علاقوں میں کرکٹ کھیلنے جانےپرمجبورہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں خوداخراجات اٹھاناپڑرہے ہیں حالانکہ یہاں کے کرکٹ کھلاڑی مقامی اور قومی سطح پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے مگر اس کے برعکس حکومت نے ان سے گراؤنڈ بھی چھین لیاجو ایک قابل افسوس امرہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت جلد ازجلد گراسی گراؤنڈکوحال کرے بصورت دیگر احتجاجی اور فیصلہ کن تحریک شروع کرنےپر مجبورہو جائیں گے۔