کانجو پولیس نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزامات لگائے ہیں،میرے پاس تمام ثبوت موجود ہے، محمد نواز
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) انگلینڈ میں مقیم سوات کے رہائشی نے کانجو پولیس اسٹیشن کے حوالدار کی مبینہ رشوت مانگنے کے مزید ثبوت پیش کردئے، محمد نواز کے مطابق کانجو پولیس اسٹیشن کے حوالدار اور ایس ایچ او کے ایماء پر اُن کے خلاف سوشل میڈیا پیجزجس میں مسکان ٹی وی بھی شامل ہے پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پوسٹوں میں پختون روایات کو پامال کرتے ہوئے اُن کی بیوی کا شناختی کارڈ بھی اپلوڈ کردیا گیا ہے، محمد نواز کے مطابق میرے پاس حوالدار ارشد علی کے میسجز اور آڈیوز موجود ہے جس میں وہ ایک طرف مجھ سے پیسے مانگ رہا ہے جبکہ دوسری طرف وہ معاملے کو ختم کرنے کی منتیں بھی کررہا ہے، محمد نواز کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہوتی ہے لیکن ہماری پولیس لوگوں کو بے عزت کرنے اور اُن سے پیسے بٹورنے میں لگی ہوئی ہیں، انہوں نے آئی جی پختونخوا، ڈی پی او اور ڈی آئی جی سے مذکورہ حوالدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔