آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ ورکشاپ میں آگ لگنے کا واقعہ، جانی نقصان سے محفوظ

سوات (زما سوات): تحصیل بابوزئی کے علاقے مینگورہ وتکے میں واقع بسم اللہ ورکشاپ سروس اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، آگ لگنے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، ورکشاپ میں موجود سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button