آج کی خبریںسوات کی خبریں
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایمانداری سے جاں بحق شخص کی نقد رقم اور قیمتی سامان واپس کردی۔
سوات (زما سوات): بریکوٹ بازار میں ایک ضعیف العمر شخص کی اچانک طبی موت واقع ہوگئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 اہلکاروں نے جاں بحق شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ دوران کارروائی، اہلکاروں نے جاں بحق شخص کے سامان میں موجود 49 ہزار روپے نقد، قیمتی دستاویزات اور دیگر اشیاء محفوظ انداز میں لواحقین کے حوالے کر دی۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نہ صرف مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ اپنی دیانتداری اور پیشہ ورانہ رویے سے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔