آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ: طویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی مفلوج، عوام پریشان

مینگورہ: شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں طویل بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ دن کے اوقات میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ واپڈا صبح بجلی بند کر دیتا ہے، جو عصر کے وقت تک بند ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے کاروبار تقریباً ٹھپ ہو چکا ہے۔

تاجروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے دوران ان کے پاس نہ تو کوئی متبادل انتظام ہے اور نہ ہی وہ اپنے کام کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ واپڈا کو بجلی بند کرنے کے لیے ایک مناسب شیڈول ترتیب دینا چاہیے، جس میں وقفے وقفے سے بجلی فراہم کی جائے تاکہ کاروبار چل سکے۔

دوسری جانب واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش مرمتی کاموں کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

عوام اور تاجروں نے حکومت اور واپڈا حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے مسئلے کو جلد از جلد حل کریں تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں اور کاروباری طبقہ مزید مالی نقصان سے بچ سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button