آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا کرسمس ڈے پر ضلع کے مختلف چرچ ہائے کا دورہ اور کرسمس کے مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات پر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے تمام چرچ ہائے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ایف جی اے چرچ نختر آباد سیدو شریف اور ایس ٹی لیوک چرچ مکانباغ کی سیکیورٹی چیک کی انہوں نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے چرچز کی سیکیورٹی کو مانیٹر کریں اور فول پروف اقدامات یقینی بنائیں۔
ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات کے عین مطابق سوات پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل و ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اقیلیتی برادری کے مذبی تہوار کو پر امن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔