آج کی خبریںسیاحتملاکنڈ بھر سے

شندور میں آئس ونٹر سپورٹس کے دلچسپ مقابلے جاری، فائنل 28 دسمبر کو ہوگا

چترال: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ونٹر سپورٹس فیڈریشن، چترال سکاؤٹس، اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے اشتراک سے شندور آئس ونٹر سپورٹس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ان مقابلوں میں اپر اور لوئر چترال سے 100 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شریک ہیں، جنہوں نے اپنی مہارت سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

مقابلوں کا پہلا مرحلہ تربیتی سیشنز پر مشتمل تھا، جبکہ فائنل میچز 28 دسمبر کو شندور ٹاپ پر برف سے جمی ہوئی جھیل پر ہوں گے، جہاں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مشیر سیاحت و ثقافت کے مطابق خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ مل کر پچھلے تین سالوں سے نہ صرف ونٹر سپورٹس کے لیے جدید سامان فراہم کر رہی ہے بلکہ کھلاڑیوں کے لیے تربیتی سیشنز اور باقاعدہ گیمز کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔

28 دسمبر کو شندور ٹاپ پر ہونے والے فائنل مقابلے نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گے بلکہ یہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button