آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ کے گاؤں چالیار میں تیز رفتار جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد زخمی

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے گاؤں چالیار میں ایک تیز رفتار جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کا شکار جیپ کو 16/17 سالہ ڈرائیور مجیب شاہ ولد داود شاہ، سکنہ خوازہ خیلہ، چلا رہا تھا۔

زخمیوں میں شامل افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1۔ زید ولد یعقوب، سکنہ مینگورہ، عمر 15/16 سال

2۔ حمید اللہ ولد نیک زادہ، سکنہ اینگرو ڈھیری مینگورہ، عمر 16/17 سال

3۔ شاہ زیب ولد عمر واحد، سکنہ فضاگٹ، عمر 15/16 سال

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس پر مقامی انتظامیہ نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button