آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ، حکومتی نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

خوازہ خیلہ: صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش حکومت کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر کارروائی جاری ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ فواد احمد نے شین اور باغ ڈھیرئی بازار میں گوشت، پولٹری، سبزیوں، پھلوں، بیکریوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دکان داروں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت کی مقرر کردہ نرخوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ قیمتوں اور معیار میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور تمام دکان داروں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور معیار میں بہتری آئے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button