آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

صوابی: یتیم خانے میں بچے پر تشدد، منیجر اور وارڈن گرفتار

صوابی (زما سوات): ضلع صوابی کے گاؤں نبی میں واقع ایک فلاحی ادارے “عالم آباد کورٹ” یتیم خانے میں بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منیجر اور وارڈن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص یتیم بچے پر بےدردی سے تشدد کر رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ چھوٹا لاہور میں دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور یتیم خانے میں موجود دیگر بچوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور عوام کی جانب سے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button