آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد موٹرسائیکل اور گاڑیاں ضبط

سوات: ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں ٹریفک ہیڈکوارٹرز اور مقامی تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کے مطابق ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ جان لیوا سرگرمیاں ہیں، اور اس کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بریکوٹ، مینگورہ، کبل، مٹہ، چارباغ، خوزہ خیلہ، اور مدین سمیت مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جو ان خطرناک سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ڈرفٹنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں سے باز رہیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button