آج کی خبریںسوات کی خبریں

ون ویلنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا حکم

سوات : ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے سہراب خان چوک کا دورہ کیا اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کے ہمراہ لائن آفیسر ٹریفک سب انسپکٹر افضل خان بھی موجود تھے۔

ایس پی ٹریفک نے ہدایت دی کہ ون ویلنگ میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کو بیانِ حلفی کے بغیر نہ چھوڑا جائے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

ٹریفک وارڈن پولیس کے مطابق، شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ شہریوں کو سڑکوں پر غیر ضروری رکاوٹوں سے بچانے اور ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button