آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: شگئی سیدو شریف کے پہاڑ پر پراسرار آگ، ریسکیو اور مقامی افراد کی جدوجہد سے قابو پالیا گیا

سوات (زما سوات) – بابوزئی کے علاقے شگئی سیدو شریف کے پہاڑ پر نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس پر فائر فائٹرز ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ کو ایک مخصوص حصے تک محدود کرتے ہوئے مکمل طور پر بجھا دیا۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔