آج کی خبریںسوات کی خبریں
اسلام پور میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،اکرام خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27نومبر2017ء)تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ یو سی اسلام پور باکار میں ترقیاتی کام کا سلسلہ جاری ہے ، ٹھیکدار روڈ کی تعمیر میں معیاری میٹرئل کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باکار میں جاری تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران علاقے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اسلام پور کاڑ باکار میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہماری کوشش جاری ہے جبکہ بجلی اور گلی کوچوں کی تعمیر کی مسائل بھی حل کررہے ہیں۔