آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ: پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی کے ساتھ دو ملزمان گرفتار

سوات: مٹہ کوالیری پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران جعلی کرنسی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محب اللہ ولد محمد نظیر اور سلیم ولد ہمیشہ گل ساکنان سمبٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2500 جعلی دبئی درہم اور 1,87,500 روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کیس میں مزید تفصیلات سامنے آ سکیں اور اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔