آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، شراب نوشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سوات:  ڈی پی او سوات ناصر محمود کی ہدایت پر تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے شراب نوشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برانڈڈ شراب کی 7 بوتلیں برآمد کرلیں۔

ایس ایچ او زاہد شاہ خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں:

• روح اللہ ولد عبد المنیر (ساکن خوازہ خیلہ) سے 2 لیٹر برانڈڈ شراب

• گردیب کمار ولد سونتی رام (ساکن خوازہ خیلہ) سے 3 لیٹر برانڈڈ شراب

• عطاء اللہ ولد شیر رحمان سے 2 لیٹر برانڈڈ شراب برآمد ہوئی۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالات منتقل کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button