آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
ملاکنڈ، درگئی: جیل سے رہائی پانے والا نوجوان ماں سمیت فائرنگ سے جاں بحق۔

درگئی: ضلع مردان کے علاقے ہاتھیان سے تعلق رکھنے والے قیصر نامی نوجوان اور اس کی والدہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان قتل کے ایک کیس میں جیل کاٹنے کے بعد رہائی کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، جبکہ مقتولین کے ورثا کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف تھانہ درگئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔