آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ: رمضان پرائس کنٹرول مہم کے دوران گرانفروشی پر 5 قصائی گرفتار

مٹہ: رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مہم کے تحت تحصیل مٹہ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر مٹہ احسن فراز گوندل نے رمضان پرائس کنٹرول و مانیٹرنگ ڈیسک پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والے 5 قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ انتظامیہ کے مطابق سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مزید کارروائیاں جاری رہیں گی