آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: اسسٹنٹ کمشنر کبل کی کارروائی، غیر معیاری گوشت برآمد، 8 افراد گرفتار

کبل: اسسٹنٹ کمشنر کبل آفتاب احمد خان نے کانجو میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر معیاری گوشت برآمد کر لیا، جو پشاور سے لا کر فروخت کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران نرخنامے کی خلاف ورزی پر بھی 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

کارروائی کے دوران مرغی فروشوں اور سبزی کی دکانوں کو بھی چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری اشیائے خور و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی

Related Articles

Loading...
Back to top button