آج کی خبریںسوات کی خبریں

نوشہرہ: پلستر کے دوران ٹک ٹک کی آواز پر ہمسائے کی فائرنگ، گھر آیا مہمان جاں بحق

ابتدائی معلومات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ ڈاک اسماعیل میں  واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گھر میں دیوار پر پلستر کیا جا رہا تھا، جس سے پیدا ہونے والی آواز پر ہمسایہ مشتعل ہو گیا اور فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود مہمان ہاشم زمان، جو شارجہ سے اپنے ماموں کے گھر آیا تھا، گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button