آج کی خبریںخیبر پختونخواہ
ڈیرہ اسماعیل خان: خاندانی تنازعے پر فائرنگ، میاں بیوی اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ میں خاندانی تنازعے پر ہونے والی فائرنگ سے میاں بیوی، ان کی بیٹی اور ایک قریبی رشتہ دار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ حافظ سعد اللہ، ان کی اہلیہ گلشن بی بی، 12 سالہ بیٹی عائشہ بی بی اور 25 سالہ رشتہ دار ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 15 سالہ محمد اسامہ اور 9 سالہ اویس شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، واقعہ خاندانی تنازعے کا نتیجہ ہے۔