آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ضلعی انتظامیہ کی رمضان میں قیمتوں پر سخت نگرانی، گرانفروشی پر کارروائی

سوات: رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سوات کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد عامر نے باغ ڈھیرئی بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گوشت، پولٹری، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے تین پولٹری اور گوشت فروشوں کو گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور نرخنامے کو نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کا حکم دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بازاروں میں نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button