آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: یونیورسٹی آف سوات میں امن و امان سے متعلق موک ایکسرسائز کا انعقاد

سوات (نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی آف سوات میں ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس، ریسکیو اور دیگر اداروں کی مشترکہ مشق (موک ایکسرسائز) کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت کارروائی کو یقینی بنانا اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو موثر بنانا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشق میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس دوران یونیورسٹی کی مختلف عمارتوں کا محاصرہ کرتے ہوئے عملے اور طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔

مشق کے دوران زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں تک منتقل کرنے، عمارتوں کو کلیئر کرنے اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کرنے جیسے اقدامات کی مشق کی گئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ اور مقامی حکام کی موجودگی میں ہونے والی اس مشق میں ہنگامی ردعمل کے مختلف پہلوؤں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشق کا مقصد اداروں کی تیاری اور باہمی ہم آہنگی کو جانچنا تھا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button