آج کی خبریںسوات کی خبریں
موجودہ حکمرانوں سے عوام مایوس ہو گئے ہیں،محمد امین
سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:29نومبر2017ء) امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کردیا ہے،نوجوان بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی کی پرچم تلے جمع ہورہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یوسی ملوک آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر فضل ربی اور اس کے خاندان کے درجنوں نوجوان اے این پی اور دیگرپارٹیوں سے ناطہ توڑکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔محمدامین نے کہاکہ موجودہ حکومت میں ضلع سوات ہر قسم کی ترقی سے محروم ہے بجلی کے بعد اب گیس کے کم پریشر کی وجہ سے قوم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابترہے ، پانی ناپید اور ٹریفک مسائل میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔