آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: فضاگٹ کے مقام پر ہائی ایس کھائی میں جاگری، 10 افراد زخمی

سوات: ضلع سوات کے علاقے فضاگٹ میں ایک ہائی ایس مسافر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر گاڑی خوازہ خیلہ سے مینگورہ شہر کی جانب آ رہی تھی کہ فضاگٹ کے قریب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی کھائی میں جا گری۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منگلور منتقل کر دیا گیا



