آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: سوئی گیس کنیکشن اور سیگرام روڈ کی مرمت کیلئے تنظیم سمہ لار کا شدید گرمی میں احتجاج، حکومت کو 15 ستمبر تک ڈیڈلائن

سوات: تنظیم سمہ لار کی جانب سے سوئی گیس کنیکشنز اور سیگرام روڈ کی مرمت کے مطالبات کے حق میں شدید گرمی کے باوجود بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے متعلقہ اداروں اور منتخب عوامی نمائندوں کو مطالبات کی منظوری کے لیے 15 ستمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر مقررہ تاریخ تک سوئی گیس کے کنیکشنز اور سیگرام روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز نہ کیا گیا تو وہ نئی اور سخت حکمت عملی کے تحت عوامی تحریک شروع کریں گے۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ احتجاج کے دوران مقامی ایم پی اے کی رہائشگاہ کی حدود کا مکمل احترام کیا گیا اور پشتون روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے گھر کے قریب جانے کے بجائے 100 میٹر دور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا پر جاری بے بنیاد پروپیگنڈا بھی غلط ثابت ہو گیا ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button