آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: بابوزئی کے علاقے گوگدرہ میں ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

سوات (نمائندہ): تحصیل بابوزئی کے علاقے گوگدرہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بونیر سے سوات آنے والی موٹر کار نے راستے میں ایک بچی کو بچانے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی ڈائیو گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع بونیر سے ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔



