آج کی خبریںسوات کی خبریں
مخصوص اوقات میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30نومبر2017)گھریلوں صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے سی این جی سٹیشن صبح 6بجے سے رات10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ ، عمل درآمد آج سے شروع ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں شدید سردی کے وجہ سے گیس لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے اس وجہ سے باہمی رضامندی اور اصلاح و مشورے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سی این جی سٹیشن صبح 6بجے سے رات 10 بجے تک مکمل طور پر بندرہیں گے اور سی این جی سٹیشن رات دس بجے سے صبح 6بجے تک کھلے رہیں گے تاکفہ گیس صارفین کو سئی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکیں ۔