آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: شاہی حویلی کا تنازعہ جرگے کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل، دونوں فریقین کا فیصلے پر اتفاق

سوات:  سیدو شریف  میں شاہی خاندان اور صوبائی وزیر فضل حکیم خان کے درمیان شاہی حویلی کے تنازعے کا معاملہ جرگے کی مداخلت سے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔ فریقین کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پامیر ہوٹل میں جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں اطراف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جرگے میں شامل مشران نے تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ دیا کہ خریدی گئی شاہی حویلی اور اس میں تعمیر شدہ نئی آبادی شاہی خاندان کو واپس فروخت کی جائے گی، جس پر دونوں فریقین نے رضامندی ظاہر کی۔ جرگے کے فیصلے کے مطابق جب تک شاہی خاندان طے شدہ رقم واپس نہیں کرتا، اس وقت تک راستے کا استعمال صرف دونوں خاندانوں کے افراد تک محدود ہوگا، اور کسی غیر فرد کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ مذکورہ رہائش گاہ، جسے حال ہی میں صوبائی وزیر فضل حکیم خان کیلئے شاہی خاندان سے خریدا گیاتھا، جس پر شاہی خاندان کی بیٹی زیب النساء نے راستے کے استعمال اور سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ گارڈز کی مستقل موجودگی سے شاہی محل کا تقدس اور گھریلو سکون متاثر ہو رہا ہے

جرگے میں ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ڈاکٹر خالد محمد اور سینئر صحافی فیاض ظفر شامل تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button