آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: پیپلز پارٹی کے کارکن پر تشدد، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

سوات: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی پریس کلب سوات آمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی سوات سٹی کے صدر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کے کارکن شاہ رضا پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی کارکن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


