آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

تیمرگرہ میں طوفان اور ژالہ باری کے دوران درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

تیمرگرہ: لوئر دیر کے علاقے تالاش سراے پایان میں شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری کے دوران بوسیدہ درخت مین جی ٹی روڈ پر کھڑی مسافر وین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد حیات ولد تازہ گل کے نام سے ہوئی ہے، جو دیر بالا کے علاقے اخگرام کا رہائشی تھا۔

مقامی ٹیوب ویل آپریٹر امجد علی کے مطابق متعلقہ محکمے کو اس بوسیدہ درخت کو ہٹانے کے لیے متعدد بار درخواستیں دی گئیں، مگر کسی نے توجہ نہ دی۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے محکمانہ غفلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ صبح سے ضلع کے مختلف علاقوں، خصوصاً وادی تالاش میں شدید طوفان اور ژالہ باری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ درخت گرنے کے باعث چاروں اضلاع کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کئی گھنٹے بند رہی، جس سے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

ریسکیو 1122 اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے بھاری مشینری کی مدد سے زخمیوں کو وین سے نکالا۔ محمد حیات کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button