آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ کے علاقے گاشکور میں فائرنگ، 25 سالہ نوجوان جاں بحق

سوات: تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گاشکور میں فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نوجوان بلال سکنہ بانڈی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

امدادی عملے نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔ فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

Related Articles

Loading...
Back to top button