آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
لوئر دیر: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، پولیس کی فوری کارروائی

لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے حجرے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رہائشگاہ کے مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعے کو دہشت گردی کے بجائے ممکنہ طور پر اراضی تنازعہ یا علاقائی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرکے ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے۔
دریں اثنا، نسیم شاہ کے والد نے ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان سے ملاقات کی، جنہوں نے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



