آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کوزہ درشخیلہ میں دو موٹر کاروں کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

سوات کے علاقے کوزہ درشخیلہ کے مقام ڈاگ میں دو موٹر کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک کار مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک شخص کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button