آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کے نوجوان کی کوشش رنگ لے آئی، سری لنکن خاتون 40 سال بعد اپنے خاندان سے رابطے میں آ گئی

سوات: چارباغ سے تعلق رکھنے والے نوجوان حسن علی کی کوششوں سے سری لنکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تقریباً 40 سال بعد اپنے خاندان سے دوبارہ رابطے میں آ گئی۔
ذرائع کے مطابق حسن علی حال ہی میں سری لنکا گئے تھے، جہاں ایک شخص نے انہیں اپنی گمشدہ بہن کے بارے میں بتایا۔ بتایا گیا کہ مذکورہ خاتون کی تقریباً 40 سال قبل دبئی میں ایک پاکستانی شہری سے شادی ہوئی تھی، جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان منتقل ہو گئی تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ابتدائی برسوں میں دونوں خاندانوں کے درمیان خط و کتابت کے ذریعے رابطہ برقرار رہا، تاہم وقت گزرنے اور اُس دور میں مواصلاتی سہولیات محدود ہونے کے باعث رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
حسن علی کی کوششوں سے طویل عرصے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان دوبارہ رابطہ قائم ہو گیا، جس پر دونوں جانب خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


