آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات میں “نینوبائیوٹکس” پر ریسرچ سیمینار

سوات: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی (MLT) کے زیرِ اہتمام “نینوبائیوٹکس دی فرنٹیئر آف مائیکرو بایولوجی” کے عنوان سے ریسرچ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ معراج اقبال کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں طلبہ اور اساتذہ کو مائیکرو بایولوجی میں جدید تحقیق اور نینوبائیوٹکس کے طبی شعبے میں کردار سے متعلق آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی اسسٹنٹ پروفیسر اور ORIC منیجر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے تحقیقی پریزنٹیشن پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ تحقیقی سیمینار طلبہ میں سائنسی سوچ اور تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تحقیق اور جدید علوم کی جانب توجہ دیں تاکہ مستقبل میں شعبہ صحت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

سیمینار کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور شعبہ ایم ایل ٹی کے اساتذہ میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button