آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار، ساتھی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام

سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر اپنے ساتھی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل بخت زادہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان اور ان کی ٹیم نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بخت تاج ولد امیر اور ماسم خان ولد دوست محمد، ساکنان قمبر، کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کامران، سکنہ یخ کوہے، کو زہر دے کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔



