آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، چارباغ میں اہم اجلاس

سوات (عارف احمد) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر جاری گرمی کی لہر کے پیشِ نظر جنگلات کو آگ سے بچانے، پیشگی تیاریوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کے دفتر میں متعلقہ محکموں اور اداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کی ہدایات اور ایس او پیز کی روشنی میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کی گئی اور مختلف محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویلج کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو جنگلات کی نگرانی، بروقت اطلاع رسانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے کو یقینی بنائیں گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جنگلات کو آگ اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button