سوات: بیوی کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سوات: مٹہ کے علاقے وردگ میں اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینکنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم سیف الملوک پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سیف الملوک ولد لاہور، سکنہ وردگ مٹہ، تھانہ چپریال میں درج مقدمہ نمبر 132، جرم 302، مورخہ 13 جون 2026 میں مطلوب تھا۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چپریال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری دینے کے بجائے ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے دفاعِ خود میں جوابی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More
Back to top button