سوات: پارکنگ کی سہولت نہ ہونے پر ٹی ایم اے بابوزئی کا کریک ڈاؤن، متعدد پلازے سیل

سوات (عارف احمد): ٹی ایم اے بابوزئی نے غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد پلازوں کو سیل کر دیا۔

ٹی ایم او زاہد اللہ خان خٹک کی ہدایات پر ایکسین فضل اکبر خان، آرکیٹیکٹ سید منصور علی شاہ اور دیگر متعلقہ عملے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ اس دوران ایسے پلازوں کو سیل کیا گیا جہاں لازمی کار پارکنگ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی یا بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

ٹی ایم اے حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور بلڈنگ قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات اور ضوابط کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

ٹی ایم اے بابوزئی نے تمام پلازہ مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلڈنگ قوانین اور پارکنگ سے متعلق حکومتی ضوابط پر مکمل عمل کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More
Back to top button